Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: الشفاء ہسپتال سے شہداء کے جسد خاکی کی قبرستان منتقلی شروع

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں شہری دفاع کے عملے نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے دوران غزہ کے الشفاء ہسپتال کے اندر دفن کیے گئے 10 نامعلوم افراد سمیت 48 شہداء کی میتوں کو قبرستان منتقل کیا ہے۔

غزہ میں سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر رائد الدھشان نے بتایا کہ تقریباً 160 اضافی لاشیں ہیں، جس کے لیے بہت محنت درکار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں اور طبی عملے نے ” جمعرات کی صبح الشفاء ہسپتال کے صحن سے شہداء کی پاکیزہ لاشوں کو سرکاری قبرستانوں میں دفنانے کے لیے منتقل کرنے کا عمل شروع کیا”

الدھشان نے تصدیق کی کہ 38 لاشوں کی شناخت ان کے اہل خانہ نے کی، جب کہ 10 نامعلوم لاشوں کو نکال کر وزارت صحت کے فرانزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔

غزہ کی پٹی پر غاصب اسرائیلی جارحیت 7 اکتوبر 2023ء سے 19 جنوری کے درمیان جاری رہی۔ امریکہ، برطانیہ اور متعدد یورپی ممالک کے تعاون سے جاری فلسطینی نسل کشی میں 160,000 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں اور دنیا میں 11,000 سے زائد انسان لاپتہ ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan