غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 اجتماعی قتل عام کیے جن میں 81 شہید اور 93 زخمیوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔
وزارت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹس میں کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک جارحیت میں 32,414 شہید اور 74,787 زخمی ہوئے ہیں۔
7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ چھیڑ رہی ہے، جس کے نتیجے میں سوا لاکھ سے زیادہ شہید، زخمی اور لاپتہ ہوئے ہیں، جن میں سے 72 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔ اس کے علاوہ 20 لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔