غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ “اسرائیلی” قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81 فلسطینی شہید اور 116 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔
وزارت صحت نے آج اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹس میں کہا کہ متعدد زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں۔ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
اس نے تصدیق کی کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے صیہونی جارحیت میں 31,726 شہید اور 73,792 زخمی ہوئے ہیں۔
7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں سوالاکھ فلسطینی شہری شہید، زخمی اور لاپتا ہیں جب کہ بیس لاکھ کے قریب فلسطینی شہری بے گھر ہیں۔غزہ کی بیشترآبادی اسرائیلی ناکہ بندی کے نتیجے میں بدترین قحط کا شکار ہے اور لوگ قحط کی وجہ سے بھی شہید ہو رہے ہیں۔