Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 93 واں روز، نسل کشی جاری

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) آج اتوار کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کے 93 دن ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔

آج بھی صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی بمباری سے 90 فی صد آبادی بے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنے پرمجبور

اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عام کررہی ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی فورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اور متعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانوں نے آج اتوار کے روزغزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گھروں، کمیونٹیوں، تنصیبات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا جس میں سینکڑوں شہید اور زخمی ہوئے۔

ہمارے نامہ نگارنے بتایا کہ قابض طیاروں نے رفح کے علاقے الشبورہ میں جعفر الطیار مسجد کے ساتھ والی زرعی اراضی پر بمباری کی۔

دیر البلح میں تمراز خاندان کے ایک گھر اور المغازی کیمپ میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے اسکول کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 13 شہری شہید ہو گئے۔

قابض فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے شمال میں موراج کے علاقے کے قریب زرعی اراضی پر بمباری کی۔

رفح میں دو عمارتوں کو نشانہ بنانے والے بم دھماکے کے نتیجے میں سات شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

قابض طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے شمال میں الزہور محلے میں العزیز خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی۔

قابض طیاروں نے رفح کے جنوب میں یبنا کیمپ میں ابو عبید خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی۔

رفح شہر کے شمال میں واقع خیربیت العداس میں ایک مکان پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan