غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 10 قتل عام کیے ہیں، جس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 82 افراد شہید اور 122 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ اکتوبرکی سات تاریخ سے اب تک جارحیت میں 30,960 شہید اور 72,524 زخمی ہوئے ہیں،جن میں سے 72 فیصد بچے اور خواتین تھیں۔
شہید اور زخمی ہونے والوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہے۔قابض دشمن فوج ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روکتی ہے۔
گذشتہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ چھیڑ رہی ہے جس کے نتیجے میں ایک لاکھ فلسطینی شہید، زخمی اور لاپتہ ہوئے ہیں۔