غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے اطلاع دی ہے کہ پٹی میں قومی سلامتی کے کمانڈر جہاد محیسن اسرائیلی فضائی حملے کے دوران اپنے گھر میں اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔
غزہ کی پٹی میں صیہونی قابض فوج کا ہولوکاسٹ 14 ویں دن میں جاری ہے۔
اسرائیلی فوج گھروں کے اندر موجود ان کے مکینوں پررہائشی محلوں اور پناہ گاہوں پر مسلسل بمباری، نسل کشی اور بربریت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
سات اکتوبر سے اب تک اس جارحیت میں 3500 سے زائد شہید، 12000 سے زائد زخمی، 10 لاکھ افراد بے گھر اور ہزاروں رہائشی یونٹس کی تباہی ہو چکی ہے۔
اقوام متحدہ کی تنظیموں نے انسانی اور ماحولیاتی تباہی کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ بمباری میں 4 ہسپتالوں کی خدمات ختم کر دی گئی ہیں۔ شہداء کی لاشیں ملبے کے نیچے پڑی ہیں، جب کہ علاقے میں پینے کے پانی کی کمی ہے۔