غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 5 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں 85 شہری شہید اور 200 زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں بیشتر بچے اور خواتین ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 35,647 شہید اور 79,852 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
گذشتہ 7 اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ چھیڑ جاری ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔