غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں دو فلسطینی صحافی شہید ہوگئے۔ صحافی احمد الشیاح اور عقل صالح بدھ کی شام غزہ کی پٹی میں دو الگ الگ اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے تھے۔
ہمارے نامہ نگار نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے مغرب میں المواصی کے علاقے میں ایک خیراتی ہسپتال پر بمباری کے نتیجے میں صحافی احمد الشاح شہید ہو گئے۔ اس کے علاوہ دو دیگر شہری بھی شہید ہو ئے۔ جبکہ غزہ شہر کے مغرب میں الشاطی کیمپ میں البحر اسٹریٹ پر فلسطینیوں کے ایک گروپ پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں صحافی عقل حسین صالح شہید ہوگئے۔
گذشتہ روز سہ پہرکو ایک اسرائیلی ڈرون نے وسطی غزہ کی پٹی کے نصیرات کیمپ میں سرگرم کارکن اور فوٹوگرافر احمد ہشام ابو الروس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ اپنے بھائی محمد اور 3 دیگر افراد سمیت شہید ہوگئے۔
ابو الروس صالح اور الشیاح کی شہادت کے بعد غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک شہید صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کی تعداد 207 ہو گئی ہے۔