غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں بے گناہ خاندانوں کے خلاف مزید تین قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 37 فلسطینی شہید اور 98 زخمی ہوگئے۔
وزارت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ سات اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 45,436 شہید اور 108,038 زخمی ہوئے ہیں۔
اس نے کہا کہ ابھی بھی بہت سے زخمی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
اس نے غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔