Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر امریکی اور مغربی مدد سے جاری نسل کشی کا 338 واں روز

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج آٹھ ستمبر اتوار کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 338 واں روز ہے۔

 قابض فوج نے آج صبح غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

 ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج اتوار کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

اتوار کی صبح سے لے کر اب تک قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کئی قتل عام کیے ہیں، جن میں سے زیادہ تر خیموں اور رہائشی علاقوں میں بے گھر افراد کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

قابض فوج کے طیاروں نے آج صبح غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے میں دولت جنکشن کے قریب حملہ کیا۔

قابض فوجیوں نے شمالی گورنری میں سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل محمد عبد الحی مرسی کے گھر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ان کی والدہ ام محمد مرسی اور ان کے دو بیٹے منیر اور حسام شہید ہوگئے جب کہ ان کا ایک بیٹا اور کئی دوسرے افراد زخمی ہوئے۔

غزہ کی پٹی میں سول ڈیفنس نے شمالی گورنری میں شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل محمد عبد الحی مرسی کی موت پر سوگ کا اعلان  جنہیں آج صبح جبالیہ میں ان کے گھرپر بمباری میں شہید ہوگئے۔

سول ڈیفنس نے ایک بیان میں کہا کہ “کرنل مرسی نے 1995ء سے سول ڈیفنس سروس اور اپنے عوام اور اپنے ملک کی خدمت میں کام کیا۔ انہوں نے اپنی زندگی ایک مجاھد کے طور پرگذاری اورشہادت کی موت سے سرفراز ہوئے۔

قابض توپ خانے نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کے شمال مغرب میں گولہ باری کی۔

قابض فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ پر پرتشدد فضائی حملہ کیا۔

قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں وسطی گورنری کے مغرب میں رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

گذشتہ شب اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے مغرب کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید ہوئے۔

قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے کو نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan