نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے “گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اقوام متحدہ غزہ میں اپنے ملازمین کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا ہے۔”
جمعرات کو اقوام متحدہ کے ملازمین کی موت کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران انہوں نےکہا کہ “مجھے بہت دکھ ہے کہ ہماری بہترین کوششوں کے باوجود ہم غزہ میں اپنے عملے کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے”۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے 2023 میں غزہ میں 135 سمیت اقوام متحدہ کے 188 ملازمین کو خراج عقیدت پیش کیا۔
گوتریس نے وضاحت کی کہ “غزہ میں کام کرنے والے ’اونروا‘ کے 135 ملازمین سمیت 2023 میں اقوام متحدہ کے 188 ملازمین میں سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے”۔
انہوں نے کہاکہ “یہ تعداد بین الاقوامی تنظیم کے قیام کے بعد سے اقوام متحدہ کے ملازمین کی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے”۔
انہوں نے مزید کہاکہ “یو این آر ڈبلیو اے کے کچھ ملازمین اپنے گھروں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اپنے اہل خانہ سمیت مارے گئے، اور دیگر دفاتر یا پناہ گاہوں میں مارے گئے”۔
انہوں نے جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ’’ہم ہر موت کا حساب چاہتے ہیں۔‘‘