Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں میڈیا دفاتر پراسرائیلی بمباری میں تین صحافی شہید

غزہ ۔ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )فلسطینی تنظیموں کی طرف سے اسرائیل کے خلاف شروع کیےگئے ’طوفان الاقصیٰ‘ آپریشن کے آج چوتھے روزکے آغاز پر اسرائیل نے غزہ پر فضائی اور سمندری اطراف سے شدید بمباری کی ہے۔

ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے علاقوں پر صبح سے اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین نے منگل کی صبح غزہ پر نئے اور پرتشدد اسرائیلی حملوں کی اطلاع دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی بحری کشتیوں نے بھی غزہ شہر کے ساحل پر تازہ بمباری کی ہے۔

ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مغربی غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری میں متعدد صحافی شہید  اور زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ مغربی غزہ میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری میں 3 صحافی شہید ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں  شہید ہونے والے صحافیوں رفح کے رہائشی سعيد رضوان الطويل اور محمد رزق صبح شامل ہیں۔

فلسطینی ٹیلی ویژن نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ ایک اسرائیلی حملے نے برج حجی کو نشانہ بنایا جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہاں پر مختلف میڈیا اداروں کے دفاتر موجود ہیں۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کل رات   بھر جاری رہی۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق الگ الگ حملوں میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے پیر کو کہا تھا کہ اس کی فضائیہ غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف “اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ” کر رہی ہے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دوسری طرف حماس کے مسلح افراد نے غزہ کی پٹی کے آس پاس کی متعدد بستیوں پر حملہ شروع کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan