غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی قابض فوج نے منگل کے روز اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران زمینی لڑائی میں اس کے 31 افسران اور فوجی زخمی ہوئے۔
عبرانی میڈیا نے کہا کہ قابض فوج کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ کی لڑائی میں 288 فوجی افسران اور فوجی زخمی ہونے کے بعد زیر علاج کر رہے ہیں جن میں سے 25 کو شدید زخم آئے ہیں۔
القسام بریگیڈز اور مزاحمتی دھڑوں نے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں گھسنے والی صہیونی افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل 172ویں روز بھی جنگ جاری رکھی۔
جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 596 اہلکار اور فوجی ہلاک اور 3,102 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جب کہ صہیونی ہسپتالوں کی رپورٹوں کے مطابق 6890 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔