غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعہ کی سہ پہر قابض اسرائیلی فوج کی مشسرقی غزی میں بمباری الشجاعیہ محلے میں دو شہری شہید ہوگئے۔
ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ دونوں شہداء کی شناخت علاء عماد اسلم اور ان کے کزن محمد سبحان اسلم کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں الشجاعیہ محلے کے مشرق میں المنصورہ اسٹریٹ پر ایک بم دھماکے میں مارے گئے تھے۔
جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں بے گھر افراد کے لیے ایک خیمے پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر نے بم گرائے جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوئے۔
سول ڈیفنس نے کہا کہ اس کے عملے نے رفح کے مغرب میں واقع تل السلطان میں بے گھر افراد کے لیے ایک خیمے پر کواڈ کاپٹر سے بم گرائے جانے کے بعد دو زخمیوں کو منتقل کیا۔
جنگ بندی معاہدے کی نئی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعرات کی شام غزہ شہر کے مشرق میں شہریوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری میں تین شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک ڈرون نے شہریوں کے ایک گروپ پر بمباری کی جو الشجاعیہ محلے کی ایک سڑک پر تھے، جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔
دوسری جانب غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے مغرب میں السقا گول چکر کے قریب ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔