Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ:جبالیہ میں جھڑپوں میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور بٹالین کمانڈر زخمی

غزہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں جاری لڑائیوں میں ایک فوجی کی ہلاکت اور ایک افسر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فوجی شمالی غزہ میں جاری آپریشن کے 47ویں روز ہلاک اورزخمی ہوئے ہیں۔

قابض فوج کے ریڈیو نے بتایا کہ کل شمالی غزہ میں زخمی ہونے والا افسر کفیر بریگیڈ میں 90ویں بٹالین کا کمانڈر تھا اور لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر فائز تھا۔

قابض فوج کے تازہ ترین اعداد و شمارکل منگل  سے  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 فوجی زخمی ہوئے۔

شمالی غزہ پر تیسرے حملے کے آغاز سے اب تک جبالیہ کیمپ اور بیت لاہیہ میں 40 سے زائد اسرائیلی افسران اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ، لبنان اور مغربی کنارے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 5381 تک پہنچ گئی ہے۔

سات اکتوبر 2023ء کو جنگ کے آغاز سے اب تک 798 فوجی مارے جا چکے ہیں، جن میں 376 اسی مہینے کی 27 تاریخ کو شروع ہونے والی غزہ کی پٹی میں زمینی لڑائیوں میں ہلاک ہوئے۔

اس ڈیٹا میں وہ فوجی اہلکار شامل ہیں جو غزہ کی پٹی، مغربی کنارے، اسرائیل کے اندر اور جنوبی لبنان میں ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اس تعداد میں عام شہری، پولیس افسران اور جنرل سکیورٹی ایجنسی (شین بیت) کے مقتول اہلکار بھی شامل نہیں ہیں۔

مزاحمتی ذرائع اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ قابض فوج کے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اسرائیلی ریاست جان بوجھ کرہلاکتوں کو چھپا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan