Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، اجتماعی قتل عام، نسل کشی کے جنگی جرائم

غزہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت بدھ کو مسلسل 61ویں دن میں جاری ہے۔ قابض فوج نے مزید نہتے فلسطینیوں کا اجتماعی قتل عام اور نسل کشی کی کارروائیاں کی ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی مجاھدین نے غاصب فوج کا پوری استقامت اور پامردی کے ساتھ مقابلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں، توپ خانے اور کشتیوں نے غزہ کی پٹی میں سیکڑوں حملے اور بمباری کی جس میں سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قابض افواج اپنی زمینی دراندازی کو وسعت دیتے ہوئے خان یونس، شمالی اور مشرقی غزہ کو نشانہ بنانے پر اپنی پرتشدد بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم دشمن کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کی صبح اعلان کیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 73 شہداء اور 123 زخمی الاقصیٰ شہداء ہسپتال لائے گئے۔

اسرائیلی بمباری میں شہید اور دیگر زخمی ہونے والے کچھ لوگ الفلاح اسکول میں اسرائیلی بمباری میں موجود تھے۔

شمالی الرمالی کے محلے میں واقع صلاح الدین اسکول میں بے گھر افراد کو اسرائیلی ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجےمیں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے جب کہ ایمبولینسوں کو متاثرہ مقام تک جانے سے روک دیا گیا۔

قابض فوج کے طیاروں نے خان یونس کے علاقے معن میں ابو خاطر خاندان کے دو گھروں پر بمباری کی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غزہ شہر کی النفاق اسٹریٹ پر ایک مکان پر قابض طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 10 شہید ہوگئے۔

صحافی احمد البریم نے اپنے چچا محمد البریم اور ان کے بیٹے عمر کی شہادت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ خان یونس میں صلاح الدین روڈ پر شہید پائے گئے ہیں، وہ شدید زخمی ہوئے تو ان تک ایمبولینس کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق یرموک، الصحابہ، الشبیہ، النفاق اسٹریٹ اور الغفری کے اطراف کے علاقوں میں شہریوں کے گھروں پر گھنٹوں جاری اندھا دھند بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ یورپی ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف العکاد نے بدھ کی صبح اطلاع دی کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گذشتہ گھنٹوں کے دوران 7 شہید اور 59 زخمی ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan