غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 409 دنوں سے جاری اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جنگ میں شہداء کی تعداد 43,922 ہو گئی ہے اور 103,898 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے پیر کو اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف چار نئے قتل عام کا ارتکاب کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 76 شہید اور 158 زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔
وزارت صحت نے کہا کہ درجنوں شہداء اور زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔