Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو فوجی ہلاک، سات زخمی

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) آج بدھ کو قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ رفح کے جنوب میں ایک زخمی فوجی کو نکالنے کے مشن کے دوران بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے گرنے کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ان میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ غزہ کی پٹی تیس سال اس قسم کے طیارے کا پہلا مہلک حادثہ ہے۔

قابض فوج نے حادثے کے حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا حادثہ “دشمنانہ فائرنگ” کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ انسانی یا تکنیکی غلطی کا نتیجہ تھا۔

واللا ویب سائٹ نے کہا کہ غزہ میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کا حادثہ اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ اس ماڈل کی خدمات کے 30 سال بعد پہلا مہلک حادثہ ہے۔

ویب سائٹ نے مزید کہا کہ “بلیک ہاک” ہیلی کاپٹر اسرائیلی فوج کے ٹرانسپورٹ اور ریسکیو ہیلی کاپٹروں کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر 14 سے 22 فوجیوں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan