Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 90 فلسطینی شہید،76 زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) عیدالفطرکے تیسرے روز جمعہ کو وزارت فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت سے شہادتوں کی تعداد 33 ہزار 634 شہید اور 76 ہزار 214 زخمی ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر 189ویں روز جاری جارحیت کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں اپنی روزانہ کی اعدادوشمار کی رپورٹ میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 89 شہید اور 120 زخمی ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔

اس طرح گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 33,634 شہید اور 76,214 زخمی ہوئے ہیں”۔

رپورٹ میں مزید کہا کہ “متعدد زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔”

اس سال عید الفطر اس وقت آئی جب اسرائیل غزہ پر تباہ کن جنگ چھیڑ رکھی ہے جس میں سوا لاکھ سے زیادہ فلسطینی شہید، زخمی اور لاپتا ہوچکے ہیں۔ غزہ کی بیشتر آبادی قحط کا شکار ہے اور نوےفی صد آبادی بےگھر ہوچکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan