Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں فلسطینی کی نسل کشی ہیں: برازیلی صدر

برازیل (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )برازیل کے صدر لوئزاناشیو لولا دا سلوا نے غزہ میں اب تک ہو چکی ہزاروں ہلاکتوں کے باعث اسرائیل اور حماس کی جنگ کو نسل کشی قرار دیا ہے۔ انہوں نے غزہ میں بچوں کی ہلاکتوں کی غیر معمولی طور پر بڑھ چکی تعداد پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا یہ نسل کشی ہے۔

برازیل کے صدر نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تمام مغویان کو رہا کیا جائے اور امدادی سامان غزہ کی پٹی پر شہریوں تک پہنچانے کی اجازت دی جائے۔

صدر لولا نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ‘ یہ جنگ نہیں ہے نسل کشی ہے۔ جس میں 2000 کے قریب بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہ بچے جن کا اس جنگ سے کچھ لینا دینا نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا ‘میں نہیں جانتا کہ کوئی انسان ایسی جنگ کا متحمل کیسے ہو سکتا ہے جس کے بارے میں وہ جانتا بھی ہے کہ اس جنگ کے نتیجے میں معصوم بچوں کی ہلاکتیں ہوں گی۔ ‘

خیال رہے اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران اب تک سات ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں تقریباً تین ہزار بچے اور سترہ سو خواتین بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا ان کا دوسرے ملکوں کے رہنماوں کے ساتھ رابطہ ہے اور امیرقطر سے انہوں نے غزہ میں پھنسے برازیلی شہریوں کو نکالنے کے لیے بھی بات کی ہے۔

واضح رہے غزہ میں 30 برازیلی شہری موجود ہیں۔ صدر برازیل نے بتایا کہ ان کا وکلا کی ٹیم سے بھی اپنے مغوی شہریوں کی واپسی کے لیے رابطہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan