غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف تین نئے قتل عام کیے۔
وزارت صحت نے منگل کو اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹس میں بتایا کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں ان قتل عام کے نتیجے میں فلسطینی 17 شہید 86 زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 43,391 ہو گئی ہے، اس کے علاوہ 102,347 افراد مختلف زخمی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد زخمی موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
وزارت نے شہداء اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے مطالبہ کیا کہ وہ منسلک لنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔