Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو امدادی کارکن شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے داخلی دروازے پر چوروں اور ڈاکوؤں کے ایک گروپ کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں دو امدادی اہلکار شہید ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق چوروں نے کچھ امدادی ٹرکوں پر حملہ کیا جنہیں سکیورٹی اہلکاروں نے تحفظ فراہم کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی نگرانی میں ڈاکوؤں کی طرف سے کیے گئے حملے کے نتیجے میں نوجوان اسماعیل البطنیجی اور ابراہیم العربید شہید اور متعدد دیگر امدادی اہلکار زخمی ہوئے۔

دوسری طرف غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے جمعرات کی شام پٹی میں انسانی امداد فراہم کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بار بار حملوں کی مذمت کی۔

ایک بیان میں “سرکاری پریس آفس ” نے ان جرائم  کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ م بین الاقوامی تنظیموں اور پوری دنیا کی طرف سے مضبوط موقف اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ غزہ میں قابض صہیونی فوج کی طرف سے افراتفری پھیلانے اور امدادی سامان کی لوٹ مارکی کارروائیوں کی بھرپور طریقے سے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ غزہ میں پولیس اہلکاروں کے قتل عام کا مقصدجنگ سے تباہ حال علاقے میں امداد کی لوٹ مار اور انتشار پھیلا کر نسل کشی کے جرائم کو آگے بڑھانا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan