Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں بچے دنیا کے سامنے سسک سسک کر مر رہے ہیں: اونروا

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اتوار کے روز اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) نے غزہ کی پٹی میں خشک سالی اور غذائی قلت کے نتیجے میں 15 بچوں کی ہلاکت کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

’اونروا‘ نے کہا کہ “غزہ کی پٹی میں بچے دنیا کی نظروں میں سسک سسک کر مر رہے ہیں”۔

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ شمالی غزہ میں غذائی قلت اور پانی کی کمی کے نتیجے میں بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

القدرہ نے وضاحت کی کہ شمالی غزہ کے ہسپتال زندگی بچانے کی خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ شمالی غزہ کے ہسپتالوں میں جنریٹروں کی بندش سے وہ مریضوں کا علاج کرنے میں ناکام ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ شمالی غزہ میں طبی خدمات کی بندش “سات لاکھ فلسطینیوں کے لیے موت کی سزا دینے کے مترادف ہے”۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ہفتے کے روز خبردار کیا کہ “غزہ میں دو سال سے کم عمر کے 6 میں سے ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے”۔

انہوں نے غزہ سے غذائی قلت اور پانی کی کمی کی وجہ سے اب تک بچوں کی اموات کے بارے میں آنے والی خبروں کو “خوفناک” قرار دیا۔

 اکتوبر سے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کو جاری رکھا ہوئی ہے۔

غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 30,410 شہید اور 71,700 افراد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ آبادی کا 85 فیصد (تقریباً 1.9 ملین افراد) بے گھر ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan