Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں زخمی صحافی میسرہ صلاح شہید ہوگئے

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) شمالی غزہ میں صحافی میسرہ صلاح اتوار کو شمالی غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونےکے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

فلسطینی میڈیا فورم نے قدس نیوز نیٹ ورک کے لیے کام کرنے والی صحافی میسرہ صلاح کی شہادت پر سوگ کا اظہار کیا۔

فورم نے اتوار کو ایک پریس بیان میں کہا کہ صلاح “خون اور قربانیوں سے ہموار آزادی کی راہ پر گامزن ہوگئے۔ انہوں نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا‘۔

بیان کے مطابق فورم نے بین الاقوامی خاموشی اور فلسطینی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے اور انہیں بین الاقوامی قوانین اور انسانی کنونشنز کے مطابق اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری ادا کرنے سے روکنے پر اسرائیلی مجرم ریاست ک جرائم پر خاموشی کی شدید مذمت کی۔

قبل ازیں ہفتے کے روز غزہ شہر کے جنوب میں واقع معمدانی ہسپتال کے صحن میں اسرائیلی کواڈ کاپٹر طیارے کے حملے میں صحافی ممدوح قنیطہ شہید ہو گئے تھے۔

’’میسرہ صلاح‘‘ کی شہادت کے ساتھ ہی قابض فوج کے ہاتھوں غزہ میں سات اکتوبر 2023ء کے بعد شہید کیےگئے صحافیوں کی تعداد 192 ہوگئی ہے۔

جب کہ 396 صحافی زخمی ہوئے اور غزہ کے 40 دیگر صحافیون کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan