Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل برداشت ہے: ریڈ کراس

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) انسانی حقوق کی تنظیم  ریڈ کراس نے “اسرائیل” اور “حزب اللہ” کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے باوجود غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کو “ابھی بھی افسوسناک” قرار دیا ہے۔

ریڈ کراس نے ایک بیان میں کہا کہ معاہدہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کا موقع فراہم کر سکتا ہے، لیکن اس سے غزہ کی مشکل انسانی حقیقت کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

ریڈ کراس کمیٹی نے بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری اور شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے متاثرہ آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری طور پر اور بغیر کسی پابندی کے انسانی امداد پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اسرائیل نے مسلسل 418 دنوں تک غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کی وحشیانہ جنگ جاری رکھےہوئے ہے۔ اس جنگ میں جنگی جرائم اور ہولناک قتل عام  کے ساتھ  شمالی پٹی کے مکینوں کوجبری بے گھر کرنے کی منظم پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی کے خلاف جاری اسرائیلی فوجی جارحیت سے شہداء  کی تعداد بڑھ کر 44,282 ہو گئی ہے جبکہ 104,880 زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan