Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے سول ڈیفنس کے 85 کارکن شہید اور 301 زخمی

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی شہری دفاع نے غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک جاری اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

سول ڈیفنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  اسرائیلی جارحیت میں اس کے 85 کارکن شہید اور 301 زخمی ہوئے، جب کہ قابض فوج نے 20 ارکان کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تباہ ہونے والے مراکز اور ہیڈ کوارٹرز کی کل تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے جن میں 14 مراکز کی مکمل اور 3 کی جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں۔

سول ڈیفنس نے بتایا کہ تباہ شدہ گاڑیوں کی کل تعداد ہے 56 ہے  جن میں کل 12 فائر اینڈ ریسکیو گاڑیاں، دو ریپڈ انٹروینشن ریسکیو گاڑیاں 4 واٹر ٹینکر گاڑیاں، 8 ایمبولینس گاڑیاں، ہائیڈرولک ریسکیو کرین، 13 انتظامی گاڑیاں شامل ہیں جب کہ جزوی طور پر 11 فائر ریسکیو گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں جن میں  3 ایمبولینسز اور 2 واٹر ٹینکرز تباہ ہوئے۔

بیان میں نشاندہی کی کہ قابض صہیوی فوج نے براہ راست سول ڈیفنس مراکز کو 6 بار نشانہ بنایا، اور 17 بار فیلڈ مشن کے دوران عملے کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ قابض فوج نے سول ڈیفنس کے فائر، ریسکیو اور ایمبولینس کے ایک ملین تین لاکھ ڈالر مالیت کے سامان کو تباہ کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan