Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں ایک اسرائیلی قیدی کی پراسرار حالات میں ہلاکت :القسام

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے عسکری ونگ “القسام بریگیڈز” کے ایک سرکردہ ذریعے نے پیر کے روز الجزیرہ سیٹلائٹ چینل کو بتایا کہ حال ہی میں شمالی غزہ کی پٹی میں ایک “اسرائیلی” قیدی “پراسرار” انداز میں ہلاک ہو گیا تھا۔ یہ قیدی جنگی علاقوں میں سے ایک میں مارا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، “واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، اور القسام بریگیڈ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہلاک ہونے والے قیدی کا نام شائع نہیں کرے گا”۔

ذرائع نے واضح نہیں کیا کہ یہ قیدی کہاں مارا گیا تاہم اس ماہ کی چھ تاریخ سے قابض فوج نے جبالیہ کیمپ، قصبے  اور شمالی غزہ کی پٹی کے بڑے علاقوں میں ایک نیا فوجی آپریشن شروع کیا جس کے ساتھ ساتھ پرتشدد بمباری بھی کی گئی جس میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

گذشتہ مواقع پر القسام نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے والے پرتشدد اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دیگر قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

قابض فوج کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ “غزہ میں اب بھی 107 (اسرائیلی) زیر حراست ہیں، جن میں سے 50 سے زیادہ اب بھی زندہ ہیں” جب کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے اپنے ہاں زندہ اور مردہ قیدیوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan