Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 381ویں روز بھی وحشیانہ قتل عام

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صیہونی فوج نے مسلسل 381ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کرتے ہوئے عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانوں نے آج پیر کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں کو نشانہ بنایا جس میں مزید درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

شہری دفاع کے عملے اور وزارت صحت نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے شمال میں واقع زغلول جنکشن کے آس پاس سے دو شہداء کے جسد خاکی ملبے سے نکالے۔

سول ڈیفنس کے عملے نے رفح شہر کے شمال میں واقع ریماس ہال کے قریب سے بھی دو شہداء کی لاشیں نکالیں اور انہیں خان یونس کے ناصر ہسپتال منتقل کیا۔

پیرکی صبح اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری اور قابض فوج کی شدید گولہ باری میں وسطی غزہ کی پٹی میں البریج مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے غزہ کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ میں شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہے، قابض فوج نے کیمپ کے مغرب میں رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

غزہ شہر کے مغرب میں احمد یاسین اسٹریٹ پر اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری نے غزہ کے شمال میں بیت لاہیہ اور جبالیہ کو نشانہ بنایا، جب کہ قابض فوج کے طیاروں نے غزہ شہر اور اس کے شمال کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا، جہاں اسرائیلی جنگی طیاروں کی نچلی پروازوں کے ساتھ یکے بعد دیگرے دھماکوں سے شہر لرز اٹھا۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری اور فائرنگ نے شہر کے مشرق میں الزنہ کے علاقے کو نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں بریج کیمپ میں القرناوی خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی تو متعدد شہری زخمی ہوئے۔

دو روز قبل شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں ابو رشید پول کے قریب حفصہ سکول پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں محمد لبد نامی بچہ زخمی ہونے کے بعد آج پیر کو صبح سویرےدم توڑ گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan