Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں قحط کا خطرہ قبول نہیں کیا جا سکتا: یو این سیکرٹری جنرل

نیو یارک   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہےکہ غزہ میں بھوک کی تباہ کن سطح اور قحط کا خطرہ “ناقابل قبول” ہے۔

انہوں نے اس کی وجہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے بہاؤ پر عائد اسرائیلی پابندیوں اور پٹی کے اندر بے گھر ہونے والوں کی بہت بڑی تعداد کو خوفناک قرارد یا۔

انہوں نے کہا کہ آج کی ’آئی پی سی‘ کی رپورٹ کے نتائج سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلسطینی آبادی گھبراہٹ اور شدید خوف کا شکار ہے، زیادہ نقل مکانی اور انسانی امداد کے بہاؤ پر پابندیوں کا مطلب ہے کہ غزہ کے لوگ بھوک کی تباہ کن سطح کا سامنا کر رہے ہیں۔

گوتریس نےکہا کہ اقوام متحدہ کی خوراک کی حفاظت کی مربوط عبوری درجہ بندی کی تازہ ترین رپورٹ کے نتائج “پریشان کن” ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ غزہ میں بھوک کی تباہ کن سطح اور قحط کا خطرہ  ہے جو (اسرائیلی) انسانی امداد کے بہاؤ پر عائد پابندیوں، اونچی قیمتوں اور نقل مکانی کی سطحوں کی وجہ سے ہے۔ اسے “قبول نہیں کیا جا سکتا”۔

انہوں نے غزہ میں امداد پر عائد پابندیاں ہٹانے، رکاوٹوں کو دور کرنے اور امن عامہ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے اقوام متحدہ کی تنظیمیں ضروری جان بچانے والی انسانی امداد فراہم کر سکیں گی۔

امریکی حمایت اور مدد سے غزہ میں  سات اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی نسل کشی کی جنگ میں 141,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ 10,000 سے زیادہ لاپتہ ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan