غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض صہیونی فوج نے غزہ ک پٹی پر نہتے خاندانوں کے خلاف مزید آٹھ اجتماعی قتل عام کیے جن میں 99 شہید اور 169 زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت کہا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی بہت سے زخمی اور شہید موجود ہیں۔ قابض فوج کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کی وجہ سے ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
وزارت صحت نے تصدیق کی کہ گذشتہ برس سات اکتوبر اب تک اسرائیلی جارحیت کے نیتجے میں 41,788 فلسطینی شہید اور 96,794 زخمی ہو چکے ہیں۔