Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں بہیمانہ قتل عام جاری، مزید 52 فلسطینی شہید، 118 زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج نےچار نئے قتل عام کیے جن میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں ان قتل عام کے نتیجے میں 52 شہداء اور 118 زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ پر تقریباً ایک سال سے جاری نسل کشی کی جنگ میں سات اکتوبر 2023ء سے اب تک 41,586 شہداء اور 96,210 زخمی ہوئے ہیںے کے علاوہ، تعداد بڑھ کر 41,586 ہو گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 80 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan