Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں امداد کی رسائی کے حوالے سے سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

نیو یارک   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) آج پیرکواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس فلسطین پرمنعقد ہورہا ہے جس میں اراکین غزہ میں انسانی ہمدردی کے امور اور تعمیر نو کے چیف کوآرڈینیٹر سگریڈ کاگ کی بین الاقوامی قرارداد 2720 کے نفاذ پر بریفنگ سنیں گے۔

گذشتہ دسمبرمیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظورکی تھی جس میں غزہ کی پٹی میں فوری طور پرانسانی امداد کی ترسیل کی اجازت دینے اور جنگ بندی کے لیے حالات پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جارج موریرا دا سلوا اس معاملے پر میڈیا بریفنگ بھی دینے والے ہیں۔

اس وقت مرکزی علاقے میں کام جاری ہے۔ کچھ دن پہلے شمال میں دیگر سرگرمیاں شروع ہوئی تھیں۔

مئی کے اوائل سے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہررفح پر قابض فوج کے حملے کے نتیجے میں تقریباً 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے جن میں سے اکثر اسرائیلی بموں سے بچنے کے لیے کئی بار فرار ہو چکے ہیں۔

ان میں سے بہت سے لوگ بنجر علاقوں میں یا ایسی عمارتوں میں رہنے پر مجبور ہوئے جو جزوی طور پر بمباری سے منہدم ہو گئیں اور پانی اور صفائی کی سہولیات کا وہاں کوئی وجود نہیں۔

غزہ میں طویل عرصے سے قحط کے بارے میں خبردار کرنے والی اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ رفح آپریشن کے آغاز کے بعد سے پٹی میں داخل ہونے والی انسانی امداد کی مقدار میں دو تہائی کمی واقع ہوئی ہے۔

مصر کے ساتھ رفح کراسنگ رفح شہر پر اسرائیلی حملے کے بعد سے بند ہے، جس کی وجہ سے ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور سورج کی تپش میں کچھ خوراک خراب ہو گئی ہے۔

دوسری جنوبی کراسنگ کرم ابو سالم سے صرف تھوڑی مقدار میں امدادی سامان داخل ہوتا ہے جو کہ قابض فوج کے کنٹرول میں ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام پورے غزہ کی پٹی میں بھوک کی بڑھتی ہوئی خوفناک لہر کی وارننگ دے چکا ہے، خاص طور پر شمال میں جہاں سبزیوں کی خوراک کی فراہمی مناسب حد تک آبادی تک نہیں پہنچ پاتی۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی مکین نے خبردار کیا تھا کہ شمالی غزہ “بڑے قحط” کا شکار ہے۔

یہ قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروسز کو قرارداد 2720 میں طے شدہ طریقہ کار کو فعال اور منظم کرنے کے لیے تفویض کیا گیا ہے۔

سات اکتوبر 2023ء سے قابض غزہ کے خلاف مکمل امریکی حمایت سے تباہی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں 136,000 سے زیادہ شہید اور زخمی ہوئے جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ 10,000 لاپتہ افراد اور صحت کا نظام تباہ وبرباد ہوچکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan