Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں امریکی اور مغربی حمایت سے جاری نسل کشی کا 342 واں روز

غزہ ۔  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج بارہ ستمبر جمعرات کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 342 واں روز ہے۔

قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج جمعرات کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

ہمارے نامہ نگاروں نے بتایا کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں نصیرات کیمپ کے شمال میں الدعاء کے علاقے میں خلف خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غزہ شہر کے جنوب میں الزیتون محلے میں کشکو اسٹریٹ پر شہریوں کے ایک اجتماع پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں دو شہری شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے جنوب مغرب میں ساحلی علاقے کی طرف گولہ باری کی جب کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مشرقی علاقوں پر توپ خانے سے دوبارہ گولہ باری کی گئی۔

قابض فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں بریج مہاجر کیمپ کے شمال میں رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ حمزہ ابراہیم الکحلوت نامی نوجوان شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں توپ خانے کی گولہ باری میں اس وقت شہید ہو گیا جب وہ اپنے گھر میں قرآن پاک حفظ کرنے میں مصروف تھا۔

مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مشرق میں شدید گولہ باری کی، جب کہ کیمپ کے مشرق میں قابض فوج کی گاڑیوں کی فائرنگ کے ساتھ یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

جمعرات کو فجر کے وقت قابض فوج کے طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ مہاجر کیمپ میں التوبہ کے علاقے میں صیام خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

سول ڈیفنس نے اطلاع دی کہ قابض کے جنگی طیاروں نے “بلبیسی” خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت چار افراد شہید ہو گئے۔ بمباری میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں الفاخورہ کے علاقے میں “العجوری” خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنایا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایک اور اسرائیلی حملے میں قابض فوج نے طیاروں سے غزہ شہرکے مغرب میں شاہراہ الجلاہ پر “ابو صہیبان” خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بنایا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

قابض طیاروں نے غزہ شہر کے مشرق میں البساتین میں الزیتون محلے میں ایک مکان پر بمباری کی۔

قابض فوج نے توپ خانے سے غزہ کے شمال میں جبالیہ کیمپ کے مشرق میں اپنی بمباری کی۔

غزہ شہر کے مشرق میں الزیتون محلے میں الشماء مسجد کے جنوب میں “الدحدوح” خاندان کے ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں پانچ افراد شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔

قابض فوج کے طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں بریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں بلاک 12 میں الصفین کارپینٹری کے آس پاس کے علاقے پر حملہ کیا۔

غزہ شہر کے مغرب میں النصر محلے میں الشرق بیکری کے سامنے شہریوں کے ایک گروپ کو قابض فوج نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین شہری شہید اور دو شہری زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوجنے رفح شہر کے مغرب میں المواسی کے علاقے میں بردویل خاندان کے گھر کے سامنے خیمہ بستی کو نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan