Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں مجاھدین کے حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک، 8 زخمی

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسرائیلی قابض حکام نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے کیے گئے “نیتزارم” کےمقام پر حملے میں دوقابض فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

عبرانی اخبار ماریو نے کہا کہ مزاحمت نے اسکنڈرون بریگیڈ کی ایک یونٹ کے اہلکار کی ہلاکت کا اعتراف کیا جو کل دوپہر “نیٹزاریم” کوریڈور کے محور کے ساتھ پیدل چل رہا تھا۔ اسے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے مزاحمت کاروں نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمتی کارکن نے فورسز پر پانچ مارٹر گولوں سے فائرنگ کی۔ قابض فوجیوں کے پاس کھلی جگہ پر چھپنے کا وقت نہیں تھا۔ اس لیے گولے ان کے قریب پھٹنے سے وہ زخمی ہوگئے۔

ماریو نے وضاحت کی کہ ریزرو اسسٹنٹ پچیس سالہ “عومیر سمدجا”  اور ریزرو اسسٹنٹ “ساعدیہ ڈیری” کا گولانی کے اسکنڈرون بریگیڈ سے تعلق تھا۔

اخبار نے بتایا کہ یہ واقعہ سہ پہر چار بجے سے پہلے پیش آیا۔ مزاحمت کاروں کی جانب سے قابض فورس پر گولی چلانے سے زخمیوں کو بچانے کا عمل پیچیدہ ہوگیا۔ قابض فوج نے زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan