غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ایک سینیر صحافی سلیم الشرفا شہید ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے الاقصیٰ ٹی وی کے صحافی سلیم الشرفا کی شہادت کا اعلان جمعرات کی شام کیا جنہیں مغربی غزہ میں اسرائیلی بمباری کا نشا نہ بنا کر شہید کردیا گیا۔
غزہ کے میڈیا آفس نے کہا کہ ساتھی صحافی شہید سلیم الشرفا کی شہاد کے بعد غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ شروع ہونے کے بعد شہید صحافیوں کی تعداد 152 ہو گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ شہید الشرفا الاقصیٰ سیٹلائٹ چینل پر پروگرام پریزینٹر اور میڈیا شخصیت کے طور پر کام کر رہے تھے۔