غزہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں آج جمعہ کی صبح سات بجے سے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی فورسز کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اسرائیل اوراسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے درمیان چار دنوں کے لیے جنگ بندی جمعہ کے روز غزہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے سے شروع ہو جائے گی۔ جبکہ اسرائیلی قیدیوں کی پہلی کھیپ شام چار بجے غزہ سے رہائی پا سکے گی۔ اس امر کا اعلان قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے جمعرات کی شام کیا ہے۔
قطری اعلان کے مطابق جنگ بندی جامع ہو گی اور شمالی غزہ کے ساتھ ساتھ جنوبی غزہ میں برابر نافذ العمل ہو گی۔ اس دوران غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
قطری ترجمان کے مطابق اسرائیلی یرغمالی چار بجے شام رہا کیے جائیں اور یہ توقع ہے کہ اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیی بھی ڈیل کے حصے کے طور پر رہا ہوں گے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ ‘انہیں حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار کی گئی فہرست موصول ہو گئی ہے۔ جن کی رہائی جمعہ کے روز جنگ بندی کے بعد ہو گی۔’
دوسری جانب حماس نے بھی اپنے ٹیلی گرام چینل سے اعلان کیا ہے کہ ‘اس کی فوج کی طرف سے تمام دشمنی روک دی جائے گی۔