اوسلو (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) یورپی ملک ناروے نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین’اونراو‘ کے خلاف اسرائیلی حملے ناقابل قبول ہیں۔ ناروے نے ایجنسی کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
پلیٹ فارم پر ناروے کی وزارت خارجہ کے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں بین الاقوامی ترقی کی وزیراین بیتھ ٹیونریم کے یو این آر ڈبلیو اے کے حوالے سے اپنے ملک کی پالیسی اورایجنسی کی امداد جاری رکھنے کے حوالے سے بات کی۔
7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر اپنی تباہ کن جنگ کے دوران “اسرائیل” نے’اونروا‘ کے ہیڈ کوارٹرز اور تنصیبات پر حملے شروع کیے ہیں، جن میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی رہائش گاہوں کے اسکول بھی شامل ہیں۔ وہاں پر نہتے شہریوں کا بے دریغ قتل عام کیا گیا۔
اپنے بیانات میں ناروے کی وزیر نے اطلاع دی کہ اس نے منگل کے روز اردن کی میزبانی میں “غزہ ایمرجنسی ہیومینٹیرین ریسپانس کانفرنس” کے دوران ’اونروا‘ کمشنر فلپ لازارینی سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس ملاقات میں اقوام متحدہ کی ایجنسی کے لیے ناروے کی حمایت کی انہیں اپنی یقین دہانی کا اعادہ کیا۔
انہوں نے غزہ میں اونروا‘کے ملازمین کی ہلاکت پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ”ایجنسی کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں۔ انسانی امداد کی سہولیات اور ان کے کارکنوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے”۔