Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں صحافی حائل النجارخاندان سمیت شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) کل بدھ کی شام قابض اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں البلد روڈ پر واقع مکان پر بمباری کے نتیجے میں صحافی حائل النجار اپنے خاندان کے متعدد افراد سمیت شہید ہوگئے۔

غزہ میں صحافیوں کی طرف سے جاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ قابض جنگی طیاروں نے کم از کم ایک میزائل سے ہمارے ساتھی حائل النجار کے گھر پر گرایا جس کے نتیجے میں وہ اپنے خاندان کے متعدد افراد سمیت شہید ہوگئے۔
غزہ میں سرکاری میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق النجار کی شہادت کے ساتھ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید صحافیوں کی تعداد 144 ہو گئی ہے۔
انفارمیشن آفس نے اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں کہا ہے کہ گزشتہ روز یعنی پیر کو قابض فوج نے غزہ کی پٹی سے 20 صحافیوں کو گرفتار کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan