Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں ڈیڑھ لاکھ حاملہ خواتین کو صحت کے سنگین خطرات کا سامنا

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا’ نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں 150,000 سے زیادہ حاملہ خواتین کو خوفناک صحت کی صورتحال اور خطرات کا سامنا ہے، خاص طور پر سرحدی شہر رفح سے نئے اخراج سے ان خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔
ایجنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “دنیا میں کسی بھی بچے کو اس طرح کا سامنا نہیں کرنا چاہئے، ہمیں اب جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ بیان میں غزہ کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کی مذمت کرتے ہوئے اور اسے مایوسی کی ایک نئی سطح سے تعبیر کیا۔
قبل ازیں اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے تصدیق کی تھی کہ 95 فیصد حاملہ یا دودھ پلانے والی خواتین کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، جب کہ اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے کہا ہے کہ زچگی کے سامان کے 62 امدادی پیکج رفح کراسنگ کے ذریعے داخلے کی اجازت کے منتظر ہیں۔

غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اس سے قبل غزہ میں کام کرنے والے طبی شعبوں میں ایندھن کی کمی کی وجہ سے صحت کے نظام کے تباہ ہونے سے خبردار کیا تھا۔

وزارت نےصحت نے سوموارکو ایک بیان میں کہا کہ “ہم غزہ کی پٹی میں صحت کے نظام کی تباہی سے صرف چند گھنٹوں کی دوری پر ہیں کیونکہ ہسپتالوں، ایمبولینسوں میں بجلی کے جنریٹروں کو چلانے کے لیے ضروری ایندھن لانے میں ناکامی کے نتیجے میں مشکلات سے دوچار ہیں’۔
اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح پر اپنے زمینی حملے کے آغاز کے بعد مسلسل آٹھویں روز بھی رفح کراسنگ کو بند کررکھا ہے اور اسے کارم ابو سالم  کی طرف سے کوئی امداد نہیں پہنچائی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan