Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں صہیونی جارحیت جاری، شہدا کی تعداد 35،034 ہو گئی

غزہ    (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) وزارتِ صحت نے اتوار کو بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے سات ماہ سے زیادہ عرصے میں کم از کم 35,034 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے کم از کم 63 افراد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 144 زخمی افراد بھی ہسپتال منتقل کیے گئے۔

نیز وزارت نے کہا کہ سات اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 78،755 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوجی اس ہفتے بین الاقوامی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے شہر کے مشرقی علاقوں میں داخل ہو گئے جہاں انہوں نے ایک کلیدی امدادی گذرگاہ بند کر دی اور دوسری گذرگاہ سے ٹریفک معطل کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan