غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں کا 6مقامات پر قتل عام کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔ اس موقعے پر 79 فلسطینیوں کی شہادت اور 86 کے زخمی ہونےکی تصدیق کی۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ متعدد زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
اس طرح گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 34 ہزار 262 شہید اور 77 ہزار 229 زخمی ہوئے ہیں۔