Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا انتباہ: غزہ میں امریکی امدادی منصوبہ ایک خطرناک فریب ہے

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں امریکہ کی نگرانی میں شروع کی گئی نئی امدادی تقسیم کی منصوبہ بندی دراصل ایک خوفناک فریب ہے، جو نہ صرف شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے، بلکہ اس کے ذریعے قابض اسرائیل کو سکیورٹی کے نام پر پورے علاقے پر کنٹرول کا موقع دیا جا رہا ہے۔

منگل کے روز جاری کردہ بیان میں حماس نے واضح کیا کہ یہ امدادی منصوبہ دراصل اقوام متحدہ اور اس کی ذیلی اداروں کو میدان سے باہر دھکیلنے کی سازش ہے، تاکہ قابض اسرائیل اپنی سیاسی اور عسکری مقاصد کو انسانیت کی چھتری تلے حاصل کر سکے۔ یہ منصوبہ غریب اور مجبور فلسطینی عوام کی مدد نہیں، بلکہ ان پر قابض اسرائیلی شکنجہ مزید کسنے کا ذریعہ ہے۔ حماس کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں ان دل دہلا دینے والے مناظر کی بھی مذمت کی گئی، جن میں ہزاروں بھوکے فلسطینی شہری رفح کے امدادی مرکز پر امید لیے جمع ہوئے، لیکن ان کا استقبال قابض اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے کیا گیا۔ یہ منظر کسی امدادی کارروائی کا نہیں، بلکہ ایک کھلی صہیونی درندگی کا عکاس تھا، جس نے پوری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

حماس نے ان نام نہاد “محفوظ امدادی مراکز” کو نسل کشی کے لیے بنائے گئے جبری راستے قرار دیا، جہاں زخموں سے چور لوگ محض ایک روٹی کے لیے ذلت و تذلیل کا نشانہ بن رہے ہیں۔ یہ امداد نہیں بلکہ ایک منظم حکمت عملی ہے، جس کے ذریعے فلسطینیوں کو بھوکا رکھ کر جھکانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جب کہ دوسری طرف قابض اسرائیل کی طرف سے سرکاری گزرگاہوں سے امداد کی فراہمی اب بھی مکمل طور پر بند ہے۔

حماس نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور تمام عرب و اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خطرناک منصوبے کو فوری طور پر روکے، قابض اسرائیل پر دباؤ ڈال کر سرحدی راستے کھلوائے جائیں، اور امداد کی تقسیم اقوام متحدہ کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایجنسیوں کے ذریعے کرائی جائے۔

بیان میں بتایا گیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے رفح میں امریکی امدادی مرکز کے قریب فائرنگ اور ٹینکوں کے گولے برسا کر تین نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا، جب کہ 46 زخمیوں کو شدید حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ خون آشام کارروائی اس حقیقت کو بے نقاب کرتی ہے کہ غزہ میں امداد کی آڑ میں فلسطینیوں کا اجتماعی قتل عام جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan