Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں جاری ظلم انسانیت کی توہین اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے: آئرش وزیر خارجہ

ڈبلن   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سائمن ہیرس نے فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں ایک بھرپور آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جاری صہیونی ریاست کا انسانیت سوز قتلِ عام اور انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں، انسانی عزت و وقار کی سنگین تضحیک اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ”غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ صرف ایک انسانی سانحہ نہیں بلکہ پوری انسانیت کی توہین ہے۔ ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے۔”

سائمن ہیرس کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے امدادی سامان کی رسائی میں رکاوٹ ڈالنا اور محض چند محدود اشیاء کی اجازت دینا، کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔ ان کے بقول، امداد کی موجودہ تقسیم کا طریقہ ناکام ہو چکا ہے اور یہ بحران میں کوئی حقیقی ریلیف فراہم نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل نے غزہ پر ایک نئی زمینی یلغار شروع کر رکھی ہے، جس نے پہلے سے تباہ حال صورتِ حال کو اور بھی بگاڑ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی حملوں کا ہدف ڈاکٹرز، صحافی، حتیٰ کہ معصوم بچے بھی بن چکے ہیں۔ “یہ مناظر روزانہ دیکھنا ایک اذیت ہے، جنہیں برداشت کرنا آسان نہیں۔”

آئرش وزیر خارجہ نے زور دیا کہ اسرائیل کو غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے سلسلے کو فی الفور روکنا ہوگا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ صورتحال اگر یوں ہی رہی تو 15 ہزار بچوں کی جان خطرے میں ہے۔

انہوں نے مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی مظالم کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ان کی حکومت ایسے قانون سازی پر غور کر رہی ہے جس کے ذریعے مغربی کنارے کی صہیونی بستیوں میں تیار ہونے والی اشیاء پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔

دوسری جانب، صہیونی قابض افواج نے غزہ بھر میں بمباری، زمینی دراندازی اور قتلِ عام کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔ محاصرہ، راستوں کی بندش اور انسانی امداد کی ممانعت بدستور جاری ہے۔

قابض اسرائیل کے سات اکتوبر 2023 سے جاری وحشیانہ حملوں میں اب تک 53 ہزار 573 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 21 ہزار 688 زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan