Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ہم غزہ میں آبادیاتی تبدیلی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں:یورپی یونین

برسلز   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  یورپی یونین کٰ اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کایا کالس نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک غزہ کی پٹی میں آبادیاتی تبدیلیوں کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کرتے ہیں جس سے مشرق وسطیٰ کے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

فلسطینی اور عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کو دیے گئے بیانات میں کالس نے عرب لیگ کی طرف سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے منظور کیے گئے “عرب پلان” کا خیرمقدم کیا، جو حال ہی میں مصر کی طرف سے قاہرہ اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پٹی کے مستقبل پر بات چیت کے لیے سنجیدہ پیش رفت ہے اور اس پر عرب شراکت داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے مستقبل میں فلسطینی ریاست کی حمایت کے لیے یورپی یونین کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہے اور وہ پٹی کی تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

کالس نے وضاحت کی کہ غزہ کے لیے انسانی امداد کو سیاسی یا مشروط نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے پٹی تک امداد کی ترسیل کو روکنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عرب منصوبے کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینی پٹی پر امریکی کنٹرول اور ان کے رہائشیوں کے بے گھر ہونے کے بعد تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو کی تجویز کا مقابلہ کرنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan