غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غز ہ میں ایک “مزاحمتی” سکیورٹی افسر نے قابض اسرائیلی فوج کےلیے مخبری کرنے والےغدار کی گرفتاری کا انکشاف کیا جو گزشتہ ماہ قیدیوں کی حوالگی کی تقریب کے دوران معلومات اکٹھی کرنے کے بعد دشمن کو فراہم کررہا تھا۔
“الحارس” پلیٹ فارم (مزاحمت کے سیکورٹی میڈیا پلیٹ فارم) کو ایک خصوصی بیان میں سکیورٹی ذریعے اس واقعے کی کچھ تفصیلات شائع کرنے کی اجازت دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق شین بیت (اسرائیلی جنرل سکیورٹی سروس) نے “مخبر کو قیدیوں کی حوالگی کے مقامات، تکنیکی اور حفاظتی آلات کی نوعیت، فوجی سازوسامان کی نمائش کے علاوہ شریک قیادت کی شخصیات کی نگرانی کرنے کا کام سونپا تھا۔
پلیٹ فارم نے بتایا کہ وہ آنے والے دنوں میں جاسوس کے کیس اور اس کے اعترافات کی مزید تفصیلات شائع کرے گا۔
سات اکتوبر 2023ء سے 19 جنوری کے درمیان، امریکہ، برطانیہ اور متعدد یورپی ممالک کی حمایت سے غاصب اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں اور 11 ہزار سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں۔