Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’غزہ میں وحشیانہ بمباری میں شدت کا مقصد مزاحمت پرمرضی کی شرائط مسلط کرنا ہے‘

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے عسکری ماہر بریگیڈیئر جنرل الیاس حنا نے غزہ کی پٹی پرقابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید فضائی بمباری کی عسکری اہمیت پر بات کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اس بمباری کا بالواسطہ طور پر تعلق قطری دارالحکومت میں جاری مذاکراتی عمل سے بھی ہے۔

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی طرف سے وحشیانہ بمباری اور جارحیت میں شدت کے بارے میں اپنے تجزیے میں  انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ دشمن کی اس ننگی جارحیت کے فوجی اور اسٹریٹجک سطح پر دشمن کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔

قابض فوج نے  اتوار کو اعلان کیا کہ اس نے دو دنوں میں غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں میں 100 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے حالیہ دنوں کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیل کی جانب راکٹ داغنے کے لیے استعمال کیے جانے والے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

عسکری ماہر نے اس بات کی تصدیق کی کہ فلسطینی مزاحمت قتل و غارت، تباہی اور جبری بے گھر کرنے جیسے صہیونی جرائم  کے بعد میدانی حالات اور لڑائی کے طریقہ کار کے مطابق ہر ہدف کے لیے مخصوص جنگی ذرائع استعمال کرتی ہے۔

حنا کے مطابق قابض اسرائیل کے پاس اب جغرافیائی محل وقوع پر حملہ کرنے، پھر اس سے دستبردار ہونے اور دوبارہ اس کی طرف لوٹنے کا ایک مخصوص جنگی انداز ہے، جب کہ فلسطینی مزاحمت کی خصوصیت میدان میں ثابت قدمی اور مسلسل کارروائیاں جاری رکھنا ہے۔

حنا نے قابض اسرائیل اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو انجام دینے کے حوالے سے دوحہ میں جاری مذاکراتی عمل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت میں تیزی موجودہ حالات اور وقت سے منسلک ہے۔

اسی تناظر میں اخبار “اسرائیل ٹوڈے” نے اطلاع دی ہے کہ موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے آج پیر کو قطر جائیں گے۔

عسکری ماہر نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ فوجی کارروائیاں مذاکرات کی میز پر موجود سیاسی ٹیم کو اپنی شرائط عائد کرنے یا کم از کم پیش کردہ شرائط کو بہتر بنانے کےلیے کی جا رہی ہیں۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ  روز حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا تھا کہ اس نے القدس بریگیڈز کے ساتھ مل کر شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ کے مغرب میں ہونے والی ایک جھڑپ میں 10 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan