Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں نسل کشی کے خلاف یمن میں لاکھوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

صنعا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بدھ کے روز یمن کی صنعا یونیورسٹی میں  سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی میں جاری فلسطینی نسل کشی کے خلاف ایک زبردست مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

صیہونی جارحیت اور عالمی خاموشی کے باوجود صنعا یونیورسٹی (یمن کی سب سے بڑی یونیورسٹی) میں ہزاروں طلباء اور اساتذہ نے “غزہ کے ساتھ، ہماری ایمانی شناخت میں” کے نعرے کے تحت ایک جلوس نکالا۔

یہ مظاہرہ نئے سال 2025ء کے پہلے دن کے موقع پر ہوا، جس کا اہتمام حوثی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے ہاتھوں  میں پلے کارڈز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر “غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور جاری  قتل عام” کی مذمت میں نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے فلسطینی اور یمنی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قابض اسرائیل کی طرف سے غزہ کے باشندوں کے خلاف نسل کشی کے قتل عام، ہسپتالوں کو جلانے اور قیدیوں پر تشدد کی مذمت کی گئی تھی۔

اس موقعے پر مظاہرے کو منظم کرنے والی جماعت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “یمن مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے، جو چیلنجز سے قطع نظر، نہ ٹال سکتا ہے اور نہ ہی بدل سکتا ہے”۔

بیان میں “عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صہیونی دشمن کے ہاتھوں نسل کشی اور نسلی تطہیر کی جنگ روکنے کے لیے اپنا کردارا دا کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan