غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک قابض اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف کی جانے والی نسل کشی پر مبنی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 45,553 ہوگئی ہے جب کہ 108,379 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے اپنے یومیہ رپورٹ کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے “غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف دو قتل عام کیے، جس سے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 12 فلسطینی شہید اور 41 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نےبتایا کہ گھروں کے ملبے تلے اور سڑکوں پر اب بھی کئی شہداء اور زخمی موجود ہیں، لیکن شہری دفاع اور ایمبولینس کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے انہیں بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے۔