Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیل نے صحت کا نظام تباہی سے دوچارکردیا: اقوام متحدہ

جنیوا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں پر یا اس کے آس پاس اسرائیلی حملوں نے صحت کے نظام کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑاکیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے رپورٹ کے ساتھ منسلک ایک بیان میں کہا کہ “غزہ اور اس کے ارد گرد کے ہسپتالوں پر مہلک اسرائیلی حملوں کے پیٹرن اور اس سے منسلک جنگی کارروائیوں نے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مکمل تباہی کے دہانے پر دھکیل دیا ہے۔ اس نے فلسطینیوں کی صحت اور طبی دیکھ بھال تک رسائی کی صلاحیت پر تباہ کن اثر ڈالا ہے‘‘۔

منگل کے روز جاری اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں کو فلسطینی دھڑوں کی طرف سے عسکری مقاصد  کے لیے استعمال سےمتعلق اسرائیلیی الزامات “مبہم” ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ زیادہ تر معاملات میں فلسطینی مسلح گروپ ہسپتالوں کو استعمال کر رہے تھے، تاہم اس نے ان الزامات کو ثابت کرنے کے لیے بہت کم معلومات فراہم کی ہیں۔ فراہم کردہ معلومات بھی مبہم اور مشکوک ہیں۔  کچھ کیسزمیں عوامی طور پر دستیاب معلومات اسرائیلی دعووں کے متضاد معلوم ہوتی ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے وضاحت کی کہ کمال عدوان ہسپتال کو ایسے مریضوں سے خالی کر دیا گیا جنہیں ہیلتھ ورکرز کے ساتھ بیت لاہیہ کے انڈونیشی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اس ہسپتال کو گذشتہ مہینوں کے دوران بارہا اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنایا گیا، جب کہ شمالی غزہ میں پہلے سے ہی بگڑتی ہوئی طبی اور انسانی صورتِ حال مزید بگڑ رہی ہے۔

اسرائیل نے حماس کے ارکان کی موجودگی کا دعویٰ کرتے ہوئے ہسپتالوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ دو روز قبل وسطی غزہ شہرمیں الوفا ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا  جس کے نتیجے میں سات فلسطینی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے توپ خانے نے الوفا ہسپتال کی بالائی منزل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حماس کے ارکان غزہ کے الوفا ہسپتال میں موجود تھے اور اس حملے میں انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan