Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں صحت کے نظام کی تباہی سے شہری شدید خطرے سے دوچار:ریڈ کراس

جنیوا   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں صحت کے نظام کی تباہی نے شہریوں کو شدید اور ناقابل قبول خطرے میں ڈال دیا ہے۔

شمالی غزہ میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے خاتمے نے شہریوں کو ناقابل قبول حد تک سنگین خطرے میں ڈال دیا ہے۔

کمیٹی کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کی نقل  مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہے جس میں طبی سہولیات کے احترام اور تحفظ پر زور دیا تاکہ عام شہری ان تک رسائی حاصل کر سکیں۔

ریڈ کراس کمیٹی اور عالمی ادارہ صحت نے اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے شمالی غزہ کی پٹی میں صحت اور انسانی صورت حال کے ابتر ہونے سے خبردار کیا تھا۔

شمالی غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج  کی کارروائیوں نے تمام اہم شعبوں اور انفراسٹرکچر کی مکمل تباہی کے علاوہ 4,000 سے زیادہ افراد کو شہید کیا۔ 12,000 زخمی  ہوچکے ہیں جب کہ  2,000 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan